مکہ مکرمہ میں پانچویں صدی ہجری کے قرآن کریم کے نایاب نسخے کی نمائش

مکہ مکرمہ (پاکستان امیج)مکہ مکرمہ میں پانچویں صدی ہجری کے قرآن کریم کے نایاب نسخے کو نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا۔

مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن میوزیم نے اسلامی فنون کے ایک منفرد اور نایاب مثال کو اجاگر کیا ہے اور قرآن کریم کے ایک نایاب اور تاریخی نسخہ کو نمائش کیلئے پیش کیا۔

نسخے کی خطاطی کشتی کی شکل میں کی گئی ہے۔ یہ قدیم و نایاب نسخہ مسلمانوں کی صدیوں پر محیط خطاطی اور کتابت کے فن میں مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ نادر نسخہ ایک منفرد ثقافتی ورثہ ہے جسے 6 رقوق (چمڑے کے صفحات) پر اندلسی خط میں تحریر کیا گیا ہے، اس میں سورہ الزخرف کی آیات مبارکہ تحریر کی گئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ نسخہ پانچویں صدی ہجری کا ہے، جو اس دور میں اسلامی خطاطی اور تزئین و آرائش کے فن کے ارتقا کا گواہ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *