مچھلی چُرانے پر بلی گرفتار،حوالات میں بند کردیا گیا

بینکاک(پاکستان امیج)انسانوں کی گرفتاری کے بعد جانوروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جانے لگی۔

حال ہی میں پولیس نے ایک بلی کو مچھلے چرانے کے جرم میں گرفتار کرلیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک چور بلی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

پولیس نے شاطر بلی کو ایک موٹرسائیکل پر لٹکے مچھلی سے بھرے تھیلے کو دانتوں سے پھاڑ کر مچھلی چراتے دیکھا جس کے بعد پولیس ایکشن میں آئی۔ 14 اکتوبر کو معمہ اس وقت حل ہوا جب پولیس نے بلی کو پکڑا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی موٹر سائیکل میں لٹکی تھیلی سے مچھلی چراتی ہے جبکہ بعد میں اسے پولیس افسر گرفتار کرکے لے جارہا ہے۔

بلی کی چالاک فطرت نے سوشل میڈیا صارفین کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *