مون سون بارشیں :بلوچستان کے 17 اضلاع کو ہائی الرٹ کردیا گیا

کوئٹہ(پاکستان امیج)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون کے حوالے سے بلوچستان کے 17اضلاع کو ہائی الرٹ قرار دے کر انتظامیہ کو ریڈ الرٹ کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں امدادی سامان بھجوادیا گیا ہے، مون سون بارشوں کے حوالے سے ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا ہے، تمام محکموں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کردیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ہائی الرٹ کئے گئے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اپنے علاقوں کے محفوظ مقامات کی لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے مزید بتایا کہ نصیر آباد ڈویژن کے اضلاع ہرنائی کے سیلابی پانی جبکہ ژوب اور شیرانی کے علاقے فلش فلڈ سے متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی این جی اوز کو بھی مون سون کی بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *