ملائیشین ائیرلائن نے خصوصی رعایت کیساتھ پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا

کوالالمپور (پاکستان امیج) ملائشیا کی باٹک ائیر لائن نے کراچی کے لیے بھی براہ راست پروازوں کااعلان کیا ہے، باٹک ائیر لائن نے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، اسی سلسلے میں باٹک ائیر کراچی کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرے گی، ائیر لائن آئندہ ماہ 31 اکتوبر سے کوالالمپور کراچی کے درمیان براہ راست فلائٹس کا آغاز کر رہی ہے۔

ائیر لائن اعلامیے کے مطابق باٹک ائیر کی پرواز او ڈی 135 کوالالمپور سے ہر منگل، جمعرات اور ہفتے کی رات پونے 8 بجے کراچی پہنچے گی، انہی تین دنوں میں کراچی سے پرواز او ڈی 136 رات پونے 9 بجے کوالالمپور کے لیے روانہ ہو گی۔ اس کے علاوہ ائیر لائن نے اسٹوڈنٹس اور گروپ مسافروں کے لیے خصوصی پرکشش رعایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ باٹک ائیر لائن لاہور اور کوالالمپور کے درمیان پہلے ہی روزانہ براہ راست نان اسٹاپ پروازیں چلا رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *