مشرق وسطیٰ کشیدگی: دبئی میں شہید پاکستانی کی شناخت ہو گئی

دبئی (پاکستان امیج)مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران فضائی دفاعی کارروائی کا ملبہ گرنے سے شہید پاکستانی کی شناخت ہو گئی ہے۔

ایران کی اسرائیل اور امریکا سے جاری جنگ کے دوران ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر فضائی حملوں کے دوران ایک دفاعی فضائی کارروائی میں دبئی میں ملبہ گرنے سے ایک پاکستانی شہری شہید ہو گیا تھا۔

حکام کے مطابق مذکورہ کارروائی میں شہید پاکستان کی شناخت مظفر علی کے نام سے ہوئی ہے۔ جو صوبہ سندھ سے تعلق رکھتا تھا اور دبئی میں بطور ڈرائیور کام کر رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز دبئی کے علاقے البرشا میں ہفتہ کی شام فضائی دفاعی کارروائی کے دوران ملبہ گرا تھا، جس کی زد میں آکر مظفر علی جان کی بازی ہار گیا تھا۔

خیال رہے کہ دبئی کے علاقے البرشا میں گاڑی پر میزائل کا ملبہ گرنے سے پاکستانی جاں بحق ہوگیا تھا، جس کے بعد اموات کی تعداد 2 پاکستانیوں سمیت 4 ہوگئی۔

اس سے قبل 2 مارچ کو ابوظبی میں ڈرون حملے میں جاں بحق پاکستانی کی شناخت مرید زمان کے نام سے ہوئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *