مسلم لیگ (ن) میں اختلافات سے متعلق اسحاق ڈار نےاپنے بیان میں کیا کہا؟

لندن (پاکستان امیج) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں اختلافات ہو سکتے ہیں مگر بیانیہ صرف نواز شریف کا چلے گا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ نوازشریف نے اپنے ساتھ زیادتی کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا، تاریخ میں کوئی اتنی جلدی بے نقاب نہیں ہوا جیسے یہ ہوئے ہیں۔ زیادتی کرنے والے بے نقاب ہو چکے، اللہ تعالیٰ ہی ان کا احتساب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی موجودہ لہر کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، 2013 میں بھی دہشت گردی عروج پر تھی، ہم نے ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کے ذریعے پاک فوج کے ساتھ مل کر قابو پایا۔ رواں الیکشن میں ہماری کوشش ہے قوم نوازشریف کو بھاری تعداد میں ووٹ دے، ہمیں اکثریت ملی تو مشکل فیصلے کر سکیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *