مسلمان ذی الحج کے ابتدائی 10 روز میں زیادہ سے زیادہ عبادات کریں: سعودی مفتی اعظم

سعودی عرب (پاکستان امیج)سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذی الحج کے مہینے کے بابرکت پہلے 10 دنوں میں زیادہ سے زیادہ اعمال صلاح اور عبادات کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں نماز، صدقات، روزے اور ذکرِ الٰہی جیسے اعمال اللہ تعالیٰ کو انتہائی محبوب ہوتے ہیں۔

شیخ صالح الفوزان نے خاص طور پر یومِ عرفہ کے روزے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ غیر حجاج کے لیے اس دن کا روزہ 2 سال کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے۔

انہوں نے قربانی کرنے والوں کو یاد دہانی کرائی کہ وہ ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد سے قربانی کرنے تک اپنے بال اور ناخن کاٹنے سے گریز کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *