مسجد نبوی میں افطار دسترخوان، مزید کون سی چیزیں شامل ہوں گی؟

ادارہ امورحرمین نے مسجد نبوی میں افطاری دسترخوان کے لیے مزید اضافی چیزوں کی منظوری دی ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق مسجد نبوی کے اندر افطاری دسترخوان کے لیے کھجور، روٹی، دہی، پانی اوردقہ ( مصالحہ) فراہم کیا جاسکتا تھا۔
اب انتظامیہ نے کپ کیک، خشک میوہ جات یا میوہ بھری کھجور یا ملائی کی بھی اجازت دی ہے جسے افطاری کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے۔
انتظامیہ نے مسجد نبوی میں افطاری دسترخوان لگانے کے خواہشمندوں سے کہا ہے کہ وہ ضوابط کی سختی سے پابندی کریں۔
متعلقہ منظورشدہ کیٹرنگ سروسز کی خدمات حاصل کریں جو معیار کے مطابق اشیائے خورونوش فراہم کرنے کی پابند ہیں۔
کیٹرنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی پروفائل ادارے میں جمع کرائیں تاکہ انہیں پرمٹ جاری کیا جاسکے۔
علاوہ ازیں اتھارٹی نے مسجد نبوی میں افطار دسترخوان فراہم کرنے والوں کے لیے ایک آن لائن پورٹل کا آغاز کیا ہے تاکہ رمضان کے لیے معلومات کو اپ ڈیٹ کیا جا سکے۔
افطاری دسترخوان کے لیے منظورشدہ کیٹرنگ سروس فراہم کرنے والوں کی خدمات حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *