مستونگ: تحصیل دشت سے 7 مزدور اغواء،

مستونگ(پاکستان امیج) بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں سیاہ پشت کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی ایک نئی زیر تعمیر چوکی (ناکہ) پر کام کرنے والے سات مزدوروں کو اغواء کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ تین روز قبل پیش آیا جب مسلح افراد آئے اور چوکی پر کام کرنے والے مزدوروں کو زبردستی اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اغواء ہونے والے مزدوروں میں پانچ کا تعلق سندھ سے جبکہ دو مقامی بتائے جاتے ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *