مستونگ(پاکستان امیج)وزیر داخلہ بلوچستان کے سکیورٹی سکواڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ کاکہناتھا کہ قافلے پر قلات سے کوئٹہ روانگی کے دوران فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے وزیر داخلہ میرضیااللہء لانگو محفوظ رہے،ڈی سی کا مزید کہناتھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی سکواڈ کے 3اہلکار زخمی ہو گئے،زخمی اہلکاروں کو نواب غوث بخش ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
Pakistan Image