مرکز میں بنی حکومت کو پاکستان کی حکومت نہیں سمجھتا،اختر مینگل

پشین(پاکستان امیج)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ مرکز میں بنی ہوئی حکومت کو پاکستان کی حکومت نہیں سمجھتا،یہ حکومت فارم 47کی حکومت ہے،یہ الیکشن کمیشن کی حکومت ہے۔

پشین میں اپوزیشن الائنس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نےکہاکہ آپ ایک مرغی چور، موٹر سائیکل چور کو پکڑ سکتے ہیں،ملک کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا،بلوچستان میں ایسے لوگ کامیاب کرائے گئے جن کو ان کے محلے والے نہیں پہچانتے،ان کا کہناتھا کہ جب ہم لاپتہ لوگوں کی بات کرتے تھے تو لوگوں کو یقین نہیں آتا تھا،اسمبلی میں لاپتہ افراد کا تذکرہ کرتے تھے تو لوگ ہم پر طنز کرتے تھے، ہم اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرتے ہیں تو دفعہ 144لگا دی جاتی ہے،دفعہ 144اور الیکشن کمیشن کی فارم 47کی حکومت تسلیم نہیں کرتے،ملک کے عوام آج بھی بدحال، بے روزگار اور ایک وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *