مرغی کی سپلائی روک دی گئی ، دکانیں بند

کوئٹہ (پاکستان امیج)آل بلوچستان پولٹری ایسوسی ایشن نے پنجاب سے کوئٹہ میں برائلر مرغی کی سپلائی روک دی ۔

تفصیلات کے مطابق صدر پولٹری ایسوسی ایشن نیاز محمد نے کہاہے کہ برائلر مرغی کی سپلائی پولٹری ڈیلرز کے خلاف کارروائی پر روکی گئی ہے ، پنجاب سے مرغی کی سپلائی نہ ہونے پر کوئٹہ میں مرغی کی دکانیں بند ہو گئی ہیں،کوئٹہ میں پولٹری فارم نہیں، پنجاب سے سپلائی پر بھاری اخراجات لگتے ہیں،انتظامیہ پولٹری ڈیلرز کو سرکاری نرخ پر مرغی کا گوشت بیچنے پر مجبور کر رہی ہے ، انتظامیہ کے احکامات کے مطابق مرغی مہنگی لا کر سستے داموں سپلائی نہیں کر سکتے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *