مردہ قرار دی گئی خاتون 40 منٹ بعد اٹھ بیٹھی

لندن (پاکستان امیج) مردہ قرار دی جانے والی برطانوی خاتون 40 منٹ بعد زندہ ہوگئی اور موت سے قریب تر ہونے کا تجربہ بھی سب کے ساتھ شیئر کردیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق مستقبل سے لاعلم کرسٹی بورٹوفٹ نامی خاتون، جو تین بچوں کی ماں ہیں، نے اپنے شوہر کے ہمراہ چھٹی کا منصوبہ بنایا لیکن اگلے ہی لمحے اس نے خود کو دوسری دنیا میں پایا۔اس کے شوہر نے کرسٹی بورٹوفٹ کی حالت غیر ہونے پر اسے فوری اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے فوری طبی امداد فراہم کی لیکن بےسود ثابت ہوئی اور خاتون کوما میں چلی گئی جو 40 منٹ تک کوما میں رہنے کے بعد معجزانہ طور پر واپس ہوش میں آگئی۔

خاتون نے ہوش میں آنے کے بعد یہ دعویٰ کرکے سب کو حیران کر دیا کہ ان 40 منٹوں میں اس نے ایک الگ دنیا کا تجربہ کیا ہے۔

خاتون کے مطابق اس نے بےہوشی کے دوران دیکھا کہ اس کی جلد پر عجیب نشان نمودار ہوگئے، اپنے گھر کو دیکھا جہاں اس کے والدین اداس تھے، شوہر اور بچوں کی حالت بھی ٹھیک نہیں تھی، اس نے کوشش کی کہ ان سے دریافت کرسکے کہ وہ اداس کیوں ہیں لیکن اس کی ہمت نہیں ہوئی۔

کرسٹی بورٹوفٹ نے مزید بتایا کہ پھر میں نے اپنے کچھ دوستوں کی آواز سنی، آواز کا تعاقب کرکے دوسرے کمرے میں دیکھا تو میرے دوست دریافت کر رہے ہیں کہ یہاں کیا ہورہا ہے، جس پر میں نے انہیں بتایا کہ مجھے کچھ اچھا محسوس نہیں ہورہا، جسم ٹوٹ رہاہے اور اب لگتا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ میں واپس لوٹ سکوں جس پر انہوں نے سختی سے مجھے واپس لوٹنے کا کہا۔

خاتون کے مطابق جب وہ ان تمام تجربات سے گزر رہی تھی تو ادھر ہسپتال میں ڈاکٹروں نے میرے اہل خانہ کو جواب دے دیا تھا اور آخری رسومات کی تیاری کرنے کا کہہ دیا تھا کیونکہ میرے زندہ بچنے کی امید ختم ہوچکی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا مزید کہنا ہے کہ تاہم کچھ ہی دیر میں معجزانہ طور پر مجھے ہوش آگیا، جس کے بعد میں مکمل طور پر خود کو صحت مند محسوس کررہی ہوں جس پر ڈاکٹرز بھی حیران ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *