محکموں میں قانون سازی اور قواعد کو مرتب کرکے نافذ کیا جائے گا، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ (پاکستان امیج) صوبائی وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور و پراسیکیوشن امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کے متحرک وزیراعلی میرعلی مردان ڈومکی و موثر چیف سیکرٹری شکیل قادر و صوبائی کابینہ کے اراکین ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی،پرنس احمد علی،امجد رشید،ڈاکٹر قادر بخش بلوچ،سردار اعجاز جعفر،جان اچکزئی،نوابزادہ جمال خان رئیسانی و آصف الرحمن و ثانیہ خان،عمیر محمد حسنیٰ اور دانش لانگو سمیت سیکرٹری پراسیکیوشن غلام علی بلوچ نظم و نسق عمومی حکومت بلوچستان بابر خان کاکڑ و ہماری مشترکہ کاوشوں سے حکومت بلوچستان قانون کے نفاذ و عملداری کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کوصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں گزشتہ بیس سال کے بعد محکمہ پراسیکوشن و پراسیکوٹر جنرل کے قواعد و ضوابط مرتب ہوکر نافذ یعنی روبہ عمل آگئے وہاں مجموعی طور تمام محکموں میں بالعموم آئین کے اٹھارویں ترمیم کے بعد بالخصوص صوبوں کو منتقل ہونے والے محکموں میں قانون سازی اور قواعد کو مرتب کرنا اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں حکومت نے میری یعنی صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور امان اللہ کنرانی کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اس سلسلے قواعد وضوابط کو متعلقہ محکموں کے توسط سے مرتب کرکے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے سمیت مختلف امور کی انجام دہی کو ضابطہ کار کے اندر لانے کی بھرپور کاوش کو س±رعت سے جاری رکھے ہوئے ہےں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *