کوئٹہ(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ محنت کش کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہوتے ہیں
یومِ مزدور ہمیں محنت، دیانت اور عزم کی قدر و منزلت کا احساس دلاتا ہے
بلوچستان حکومت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے
صوبے کے محنت کشوں کو بہتر روزگار، محفوظ ماحول اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے
بلوچستان میں پہلی بار مزدوروں کے بچوں کو ملک کے معیاری تعلیمی اداروں میں داخلے دلائے گئے
مزدور کا بچہ مزدور نہیں بلکہ ترقی کا ہر موقع پائے گا
ہمیں مزدوروں کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی
یومِ مئی ہمیں استحصال کے خاتمے اور انصاف پر مبنی معاشرے کی جدوجہد کا پیغام دیتا ہے
Pakistan Image