کراچی(پاکستان امیج)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی ایک کمپنی کے کنٹینر سے گوشت میں فنگس پایا گیا تھا جس پر یو اے ای حکام نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی،یو اے ای کی طرف سے امپورٹ پر عائد پابندی کا اطلاق 10اکتوبر سے ہوگا۔
یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ امپورٹ پابندی میں مرغی کا چلڈ گوشت بھی شامل ہے ،ایکسپورٹرز کا کہناتھاکہ سمندری راستے سے ماہانہ پاکستانی گوشت کی ایکسپورٹ ایک کروڑ20لاکھ ڈالر تھی،ہوئی جہاز سے ایکسپورٹ کی لاگت زیادہ ہے،ایکسپورٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت یو اے ای سے معاملہ اٹھائے۔
Pakistan Image