دبئی(پاکستان امیج)متحدہ عرب امارات میں شدید دھند کے باعث اماراتی محکمہ موسمیات کی جانب سے ریڈ اور یلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز (این سی ایم) نے اعلان کیا کہ 20 نومبر کی صبح 10:30 بجے تک دھند کے حالات مزید کم ہونے کی توقع ہے۔
ابوظہبی بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے، متعدد سڑکوں پر گاڑیوں کی حد رفتار کم کر دی گئی ہے جبکہ شاہراہوں پر شدید دھند میں حدِ رفتار سسٹم فعال کردیا گیا۔
اماراتی حکام نے ڈرائیورز کو تنبیہہ کی ہے کہ حدِ رفتار سسٹم کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ ہو سکتا ہے۔
Pakistan Image