ماحولیاتی سطح پر پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے موجودہ سال انتہائی اہم ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں انسدادِ پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا

بلوچستان بھر میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر

انسدادِ پولیو مہم میں مجموعی طور پر 11 ہزار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

پولیو مہم کے دوران 822 فکسڈ اور 474 ٹرانزٹ ٹیمیں بھی خدمات انجام دیں گی

گزشتہ 15 مہینوں کے دوران بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

بلوچستان کے 23 اضلاع میں سے صرف دو علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 2025 میں بلوچستان میں پولیو وائرس کے خاتمے کے حوالے سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں

ماحولیاتی سطح پر پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے موجودہ سال انتہائی اہم ہے

سال رفتہ کی طرح 2026 میں بھی منظم اور مؤثر مہم کے ذریعے ہر بچے تک رسائی یقینی بنائیں گے

بلوچستان کے 93 فیصد علاقوں کے ماحولیات سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو چکا،

7 فیصد علاقوں سے وائرس کے خاتمے کیلئے منظم اقدامات کئے جاررہے ہیں

ننھے بچے کسی بھی وقت پولیو وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں، مہم بیماری کی روک تھام کے لیے ناگزیر ہےپولیو ایک لاعلاج معذوری کا باعث بن سکتا ہے، والدین بچوں کو لازمی قطرے پلوائیں

بچوں کی صحت کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے

اگر ایک بچہ بھی پولیو کے قطروں سے محروم رہ گیا تو تمام بچے خطرے میں پڑ سکتے ہیں

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *