کوئٹہ (پاکستان امیج)بابر یوسفزئی معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ فتنہ الہندستان نے اب خواتین، اساتذہ اور بلوچستان کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ھے
فتنہ الہندوستان نے آج صبح بلوچستان کی دوسری بہادر شہید بیٹی پولیس اہلکار شکیلہ کو نشانہ بنایا
لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کو بچوں کے سامنے شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے
خواتین اور بچوں پر حملے دہشتگردوں کی بزدلانہ ذہنیت کا ثبوت ہیں
بلوچستان پولیس کی بہادر خاتون اہلکار نے وطن پر جان قربان کر دی
شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی
بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں
دہشتگرد عناصر اپنے منطقی انجام کے قریب پہنچ چکے ہیں
معصوم خاندان پر 31 راؤنڈ فائرنگ دہشتگردوں کی سفاکیت کی انتہا ھے
بابر یوسفزئی
خواتین اہلکاروں کے حوصلے بلند، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گ
فتنہ الہندستان بلوچ نسل کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتا ہے
خواتین اہلکاروں اور اساتذہ کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی ہے
فتنہ الہندوستان نے آج صبح پروفیسر غمخوار حیات کو شہید کیا
خدشہ ھے گوادر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر رزاز صابر اور ڈاکٹر منظور کو بھی فتنہ الہندوستان نے اغوا کیا
دہشتگرد بلوچستان میں تعلیم کے دروازے بند کرنا چاہتے ہیں
بلوچستان کے عوام دہشتگردی اور جہالت کے ایجنڈے کو مسترد کرتے ہیں
فتنہ الہندستان کا مقصد بلوچستان میں خوف، جہالت اور بدامنی پھیلانا ہے
تعلیم دشمن عناصر بلوچ نوجوانوں کا مستقبل تاریک کرنا چاہتے ہیں
بلوچستان کے عوام، اساتذہ اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں
Pakistan Image