لورالائی: سبزی اور پھلوں سے بھرا ٹرک موٹرسائیکل سواروں پر گرگیا،3نوجوان جاں بحق

لورالائی (پاکستان امیج ) ڈیرہ غازی خان روڈ پر سبزی اور پھلوں سے بھرا ٹرک موٹرسائیکل سواروں پر گر گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 3 نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونیوالے نوجوانوں کی شناخت اسد خان، کلیم اللہ اور محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے اور ان تینوں کا تعلق لورالائی سے تھا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *