قلات میں ہینڈ گرنیڈ کا دھماکہ، 4 افراد شدید زخمی

قلات(پاکستان امیج)قلات کے علاقہ کلی پندرانی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار سڑک پر ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔

گرنیڈ دھماکے کے نتیجے میں 4 راہگیر شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، فرار ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *