قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ (پاکستان امیج) قلات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قلات اور گرد و نواح میں جمعے کی شب 9 بج کر 11 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.8 اور گہرائی 5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز قلات سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔قلات کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *