قطر نے ایل این جی معاہدوں سے معذرت کرلی، سپلائی تعطل کا خدشہ

قطر (پاکستان امیج)قطر انرجی کے حکام نے ہنگامی حالات کے باعث ایل این جی کی سپلائی جاری رکھنے سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں معاہدوں کے تحت گیس کی ترسیل برقراررکھنا ممکن نہیں رہا، جس سے عالمی توانائی منڈی میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے۔

خبررساں ادارے رائٹرزکے مطابق ایل این جی کی پیداواردوبارہ شروع کرنے میں کم ازکم دو ہفتے لگ سکتے ہیں جبکہ سپلائی تقریباً ایک ماہ تک معطل رہنے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے اس پیش رفت سے توانائی درآمد کرنے والے ممالک کو متبادل انتظامات کرنا پڑسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرتعطل طویل ہوا توعالمی گیس قیمتوں میں اتارچڑھاؤ بڑھ سکتا ہے اورتوانائی کی فراہمی پر دباؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *