غیر معمولی ژالہ باری سے سعودی عرب کے صحرائی علاقوں میں سفیدی چھا گئی

ریاض (پاکستان امیج) موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے سعودی شہر حائل ریجن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق شدید ژالہ باری کے باعث صحرائی علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حائل ریجن کی بڑی شاہراہوں پر ژالہ باری کے باعث سفیدی چھا گئی اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔سعودی عرب کے علاقے ابھا میں بھی غیر متوقع موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی سرحدی علاقوں، تبوک، الجوف، حائل اور مدینہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *