عمران خان کے بیٹوں کی کرکٹ میں انٹری، جمائمہ نے تصاویر شیئر کردیں

لندن(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادوں نے کرکٹ میں انٹری ڈال دیں، جمائمہ نے تصاویر شیئر کردیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر اپنے دونوں بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کی تصاویر شیئر کیں۔ جمائمہ کی ان پوسٹ میں دونوں صاحبزادوں کو کرکٹ کِٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

جمائمہ کی طرف سے لگائی گئی پہلی انسٹاگرام سٹوری میں سلیمان خان کو بلا اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سٹوری کے کیپشن پر جمائمہ نے اپنے بڑے بیٹے کو ‘مین آف دی میچ’ قرار دیا ہے۔

دوسری پوسٹ پر جمائمہ چھوٹے بیٹے قاسم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘اور یہ ہیں بہترین فاسٹ بولر۔’

خیال رہے کہ جمائمہ گولڈ سمتھ اس سے پہلے بھی دونوں صاحبزادوں کی کرکٹ کھیلنے کی تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *