عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ پہاڑ سے گر کر زخمی

لندن (پاکستان امیج) بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ ہائیکنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی ہو گئیں، اس حوالے سے انہوں نے انسٹا گرام پر تصاویر بھی شیئر کیں۔

“ایکسپریس نیوز” کے مطابق ان کے فلم پروڈیوسر نے انکشاف کیا کہ وہ کیپ ٹاؤن میں لائن ہیڈ نامی چوٹی تک مہم کے دوران پھسل گئیں جس کے بعد انہیں مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا۔

ایک تصویر میں جمائما کو وہیل چیئر پر طبی امداد کے لیے لے جاتے بھی دیکھا گیا تھا۔ جمائمہ نے اپنی ٹانگ پر پلستر لگے ہسپتال کے کمرے میں بیساکھیوں کے سہارے تصویر کے لیے مسکرا کر پوز بھی دیا۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں کیپ ٹاؤن میں تہوار کا وقفہ کے نام سے پوسٹ بھی کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *