کوئٹہ(پاکستان امیج) گورنر ہاؤس کوئٹہ میں آج ایک سادہ مگر پروقار تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے علی مدد جتک سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، صوبائی سیکرٹریز اور سیاسی اشخاص موجود تھے۔ علی مدد جتک کو وزیر داخلہ بلوچستان کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image