علی خامنہ ای تاریخ کے صفحے سے مٹا دیے گئے، اسلامی جمہوریہ اپنے انجام کو پہنچ چکی، رضا پہلوی کا ردعمل

ایران (پاکستان امیج)ایران کے سابق شاہی خاندان کے رکن رضا پہلوی نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘علی خامنہ ای کو تاریخ کے صفحے سے مٹا دیا گیا ہے’ اور ان کی موت کے ساتھ ہی ‘اسلامی جمہوریہ عملاً اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے اور بہت جلد تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دی جائے گی’۔

رضا پہلوی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کے باقی ماندہ عناصر اگر خامنہ ای کا کوئی جانشین مقرر کرنے کی کوشش کریں گے تو وہ ابتدا ہی سے ناکام ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘جسے بھی ان کی جگہ بٹھایا جائے گا، اسے نہ تو عوامی جواز حاصل ہوگا اور نہ ہی وہ زیادہ عرصہ برقرار رہ سکے گا، اور وہ بھی اس نظام کے جرائم میں شریک سمجھا جائے گا’۔

انہوں نے ایرانی فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘زوال پذیر نظام کو بچانے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی۔ یہ آپ کے لیے آخری موقع ہے کہ قوم کا ساتھ دیں اور ایران کو ایک آزاد اور خوشحال مستقبل کی طرف لے جانے میں کردار ادا کریں’۔

رضا پہلوی نے خامنہ ای کو ‘مجرم’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موت اگرچہ بہائے گئے خون کا بدلہ نہیں، تاہم یہ ان خاندانوں کے زخموں پر مرہم کا کام کرسکتی ہے جنہوں نے ایران کے انقلاب میں اپنے پیاروں کو کھویا۔

اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے ایرانی عوام سے چوکس اور تیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘سڑکوں پر بھرپور اور فیصلہ کن موجودگی کا وقت قریب ہے’ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ‘مل کر ایران کی آزادی کا جشن منایا جائے گا’۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *