عازمین حج کیلئے میننجائٹس ویکسین لگوانا لازمی قرار

جدہ(پاکستان امیج)سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے متعدی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے میننجائٹس ویکسین لگوانا ضروری قرار دیا ہے۔ ویکسی نیشن سے ممکنہ وبائی خطرات کو کم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق متعدی بیماریوں سے حفاظت کیلئے حج پر جانے والے افراد کو میننجائٹس ویکسین لگوانے کا کہا گیا ہے، سعودی میڈیا نے بتایا کہ سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کیلئے میننجائٹس ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس بار حج کرنے والے افراد کے حوالے سے سعودی حکام نے واضح کیا کہ میننجائٹس ویکسین کے بغیر کسی کو بھی حج کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

سعودی حکام نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم تمام افراد کو حج سے پہلے ویکسین لگوانی ہوگی، ویکسی نیشن جلد مکمل کریں تاکہ کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *