ضلع لورالائی اور اطراف میں 4.4 شدت کا زلزلہ

کوئٹہ(پاکستان امیج) بلوچستان کے ضلع لورالائی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز لورالائی سے 31 کلو میٹر دور مشرق میں تھا۔

ضلع میں زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *