صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ماضی کی خوبصورتی بحال کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کا فیصلہ

کوئٹہ (پاکستان امیج)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ماضی کی خوبصورتی بحال کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کا فیصلہ

کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 12 منصوبے مکمل، 7 منصوبوں پر کام جاری جبکہ 5 نئے منصوبے تجویز

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس، کوئٹہ کی ترقی، خوبصورتی اور جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے جاری منصوبوں پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت، نئے منصوبوں پر بھی بلا تاخیر کام شروع کیا جائے

، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ صوبے کا چہرہ ہے، شہر کی ترقی، خوبصورتی اور بنیادی سہولیات کی بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

کوئٹہ کو جدید، خوبصورت اور بہتر سہولیات سے آراستہ شہر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،

کوئٹہ کی تاریخی شناخت اور ماضی کی خوبصورتی کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، شہر کی تزئین و آرائش کے منصوبوں کو نتیجہ خیز بنایا جائے

کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں میں معیار اور رفتار دونوں کو یقینی بنایا جائے، ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی

کوئٹہ میں سڑکوں، انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کی بہتری کے ساتھ شہر کو خوبصورت بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے

کوئٹہ کی ترقی محض تعمیراتی منصوبوں تک محدود نہیں، شہر کو ایک منظم اور خوبصورت صوبائی دارالحکومت بنانا ہمارا مقصد ہے

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

خواندگی صرف پڑھنے لکھنے کی صلاحیت نہیں، بچوں کے روشن مستقبل، معاشرتی ترقی اور مضبوط و خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ )پاکستان امیج) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خواندگی صرف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *