صادق خان نے ممدانی کے میئر منتخب ہونےکو فنٹاسٹک فتح قراردیدیا

لندن (پاکستان امیج)لندن کے میئر صادق خان نے ظہران ممدانی کے میئر نیویارک منتخب ہونے کو فنٹاسٹک فتح قرار دے دیا۔

ایک بیان میں میئر لندن صادق خان نے کہا کہ نیویارک کے شہری خوف، پُر امید اور تقسیم پر اتحاد کا انتخاب کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

میئر لندن کا کہنا تھا کہ لندن کی طرح نیویارک بھی لبرل، کثیرالثقافتی، ترقی پسند اور انتہائی کامیاب شہر ہے،جو کچھ صدر ٹرمپ ہیں ہم اس کی ضد ہیں۔

واضح رہے کہ برٹش پاکستانی صادق خان مغربی دنیا کے بڑے شہر لندن کے 2016 میں پہلی بار میئر بنے تھے جس کے بعد صادق خان نے 2021 اور2024 میں بھی یہ معرکہ جیت لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *