شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ایک ساتھ، طلاق کی قیاس آرائیاں مسترد

واشنگٹن (پاکستان امیج )میگھن مارکل اور ان کے شوہر شہزادہ ہیری نے اپنی طلاق کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے ناقدین کو واضح پیغام بھیج دیا۔
روز نامہ جنگ نے رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے درمیان تعلقات اور اختلافات کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک چیریٹی پولو میچ میں شرکت کی۔رپورٹس کے مطابق 12 اپریل کو پولو میچ میں شہزادہ ہیری کی ٹیم کی جیت کے بعد میگھن مارکل نے انہیں ٹرافی دی اور دونوں نے ساتھ خوشی کا اظہار بھی کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔ دونوں میچ دیکھنے کے لیے ایک ساتھ پہنچے تھے اور انہوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔
لوگوں کا بتانا ہے کہ اس موقع پر میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے وہاں موجود تمام لوگوں سے بات چیت بھی کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *