و ا شنگٹن (پاکستان امیج) امریکی شہر شکاگو سے بوسٹن پر پہنچا جیٹ بلیو ایئر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے بتایا کہ طیارہ پھسلنے کے بعد قریبی پلاٹ کے گھاس پر جاکر رک گیا۔
ا یئرپورٹ حکام کے مطابق ا یئر بس اے 220 طیارہ پرواز بھی 6312 کے طور پر بوسٹن پہنچا تھا۔
اطلاعات کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ جمعرات کو بھارتی شہر احمد آباد میں ا یئر انڈیا کا طیارہ پرواز کے چند لمحے بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 241 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔
Check Also
واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!
نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …
Pakistan Image