شوہر کی دوسری شادی پر پہلی بیوی کا غیر متوقع اقدام، سب دنگ رہ گئے

جدہ (پاکستان امیج) شوہر کی دوسری شادی پر پہلی بیوی نے شوہر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور نئے ماڈل کی کار بھی تحفے میں دیدی، جس نے یہ سنا دنگ رہ گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق دوسری شادی کا ایسا منفرد واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں شوہر کو دوسری خاتون پسند آ گئی اور اس سے شادی رچانے لگا۔ پہلی بیوی کو پتہ چلا تو اس نے غصہ اور ناراضگی ظاہر کرنے کی بجائے شوہر کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے نیک تمناوں کا پیغام بھیج دیا۔

خاتون نے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں جس نے آپ جیسے عزت دار شخص کو میرا شوہر بنایا، میری انتہائی خواہش تھی کہ شادی کے خوشی کے موقع پر آپ کے ساتھ رہوں مگر آپ کیلئے دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ بھرپور کامیابیوں سے نوازے۔

پہلی بیوی نے نہ صرف شاندار پیغام بھجوایا بلکہ نئے ماڈل کی گاڑی تحفے میں بھجوا دی۔ پہلی بیوی کی اس دریا دلی پر سارے دنگ رہ گئے اور اس کو داد دینے پر مجبور ہو گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *