شارجہ کی 39 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 5 افراد جاں بحق، 44زخمی

شارجہ(پاکستان امیج)متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ شارجہ کے علاقے النہادہ میں واقع رہائشی ٹاور میں آگ لگنے کے نتیجے میں 44 افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اموات دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے 17 افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ 27 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ رہائشی عمارت سے 18 بچوں سمیت 156 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ عمارت کے ہال میں موجود کچرے میں چنگاری گرنے کے باعث لگی۔ عمارت 75 فلیٹس پر مشتمل ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *