شارجہ: آبِ زم زم کے نام پر عام پانی فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

شارجہ سٹی (پاکستان امیج) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے ایک گھر میں قائم فیکڑی پر چھاپہ مارا گیا، حکام کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

شارجہ کے حکام کے مطابق ملزم آبِ زم زم کے نام پر عام پانی بوتلوں میں بھر کر فروخت کر رہا تھا۔روزنامہ جنگ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ چھاپے کے دوران زمزم کے لیبل لگی بوتلیں، کارٹن اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلدیہ شارجہ نے مزید تحقیقات کے لیے کیس پولیس کے سپرد کر دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *