نئی دہلی(پاکستان امیج) بھارت میں دلہن کو شادی کی تقریب میں آتے دیکھ کر دولہا کے جذبات پر قابو نہ رکھ پانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ اوڑیسا ٹی وی کے مطابق انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن اپنے بھائیوں اور دیگر فیملی ممبرز کے ساتھ پھولوں کی چادر کی چھاﺅں میں شادی کی تقریب میں آتی ہے۔ اپنی دلہن کو عروسی جوڑے میں دیکھ کر دولہا دیکھتا رہ جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دلہن جب سٹیج کے قریب آتے ہیں تو دولہا آگے بڑھ کر اس کے ہاتھ پر بوسہ دیتا ہے اور ہاتھ پکڑ کر اسے سٹیج پر لاتا ہے۔ اس دوران دولہا جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتا اور اس کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں، جنہیں دلہن ٹشوپیپر سے صاف کرتی ہے۔
یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 50ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور کمنٹس میں صارفین دولہا دلہن کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف اپنے کمنٹ میں لکھتا ہے کہ ”یہ کسی فلم کے سین جیسا ہے۔ دولہا دلہن کو مبارکباد اور آئندہ زندگی کے لیے نیک تمنائیں۔“
View this post on Instagram
Pakistan Image