شادی کی تقریبات کے دوران دولہا گرفتار لیکن پھر دلہن نے کس سے بیاہ کرلیا؟ یقین کرنا مشکل

نئی دہلی(پاکستان امیج) بھارت میں پولیس نے ایک دولہا کو چوری کے الزام میں عین شادی کی تقریب سے گرفتار کر لیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں پیش آیا۔ دولہا کی گرفتاری پر شادی والے گھر میں ہلچل مچ گئی اور مہمان تقریب سے اٹھ کر پولیس سٹیشن کے باہر جمع ہو گئے جہاں دولہا کو حوالات میں بند کیا گیا تھا۔
دوسری طرف دلہن شادی کی تقریب میں اپنے دولہا کا انتظار کر رہی تھی۔ جب دولہا کی رہائی کا امکان نہ رہا تو دولہا کے بڑے بھائی نے دلہن کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا اور اسے بیاہ کر گھر لے گیا۔ رپورٹ کے مطابق دولہا پر ایک شراب خانے سے شراب کے 35کریٹ اور دیگر چیزیں چوری کرنے کا الزام تھا۔
پولیس نے جائے واردات سے ایک موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد کیا، جن کی مدد سے وہ ملزم (دولہا) تک پہنچے۔ جب پولیس کی ٹیم ملزم کی گرفتاری کے لیے پہنچی تو وہ اپنی شادی کی تقریب میں تھا۔دولہا کی شناخت فیضل کے نام سے بتائی گئی ہے، جس نے دوران تفتیش چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *