سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مزید 4 دہشتگرد جہنم واصل، آپریشن شعبان میں ہلاکتیں 83 ہو گئیں

کوئٹہ (پاکستان امیج)سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مزید 4 دہشت گرد مارے گئے، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاکتوں کی تعداد 83 ہو گئی ہے۔

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے بلوچستان میں مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کے خلاف علاقے میں مؤثر کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز خوارجی دہشتگردوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنا رہی ہیں۔

بلوچستان
آپریشن شعبان میں اہم کامیابیاں
سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری

بلوچستان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف پاک فوج، ایف سی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے جس کے دوران زمینی اور فضائی کارروائیوں میں خوارجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں خوارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حالیہ کارروائیوں کے دوران مزید 4 دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 83 ہو گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 121 خوارجی دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان جاری رکھا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *