سیلفی لیتے ہوئے 3 نوجوان دریا میں ڈوب گئے، 2 جاں بحق

نئی دہلی (پاکستان امیج)بھارت میں سیلفی کا شوق 3 نوجوانوں کے دریائے گنگا میں ڈوبنے کی وجہ بن گیا جس میں سے 2 جان کی بازی ہار گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر رائے بریلی میں پیش آیا جہاں تین نوجوان دریائے گنگا میں سیلفیاں بنانے کی غرض سے کشتی میں سوار ہوئے تھے۔بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ ڈوبنے والے تین نوجوانوں توحید، شان اور فہد کی عمریں بالترتیب 17، 19,18برس ہیں۔بھارتی پولیس کے مطابق جب کشتی کنارے کی طرف بڑھی تو کشتی میں سیلفیاں لیتے تینوں نوجوان اپنا توازن کھو بیٹھے اور دریا میں جاگرے، افسوسناک واقعے میں توحید اور شان ڈوب کر جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ فہد دریا میں تیر کر کنارے پر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔بعد ازاں غوطہ خوروں نے کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد ڈوب کر لاپتہ ہونے والے توحید اور فہد کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *