سکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کیلئے بند

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سکیورٹی خدشات کے باعث غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی گئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا تاہم تمام کلاسز آن لائن جاری رہیں گی۔

تمام کیمپسز میں تعلیمی سرگرمیاں فوری طور پر فزیکل کلاسز سے ورچوئل لرننگ آنلائن کلاسز میں منتقل کر دی جائیں گی اور یہ سلسلہ اگلے احکامات تک جاری رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو ایم ایس ٹیمز اور لرننگ مینجمنٹ سسٹم سمیت موجودہ ادارہ جاتی وسائل استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، انتظامی عملہ معمول کے مطابق دفاتر میں حاضری دے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *