سکائی ڈائیونگ کرنے والے شخص کو ہوا میں ہی دل کا دورہ پڑ گیا پھر کیا ہوا؟ حیران کن واقعہ

کینبر(پاکستان امیج) سکائی ڈائیونگ کے دوران ایک خوفناک لمحہ کیمرے میں قید ہوا جس نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دئیے۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں سکائی ڈائیور چھلانگ لگانے کے بعد دورہ پڑنے سے ہوا میں اپنا کنٹرول کھو بیٹھا جس کے بعد وہ تیزی سے نیچے کی طرف جانے لگا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 2015 میں پیش آیا تھا جب آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کرسٹوفر جونز نامی سکائی ڈائیور کو ہوائی جہاز سے چھلانگ لگانے کے دوران دورہ پڑا۔ویڈیو کی ابتدا میں دکھایا گیا کہ سکائی ڈائیور کرسٹوفر جونز اپنے سینئر انسٹرکٹر کے ہمراہ ہوائی جہاز سے چھلانگ لگاتے ہیں جس کے کچھ سیکنڈز بعد وہ خود پر قابو نہیں رکھ پاتے اور تیزی سے گرانڈ کی جانب گرنے لگتے ہیں۔ خوش قسمتی سے کرسٹوفر کے ہمراہ ان کے انسٹرکٹر شیلڈن میک فارلین ایک سپر ہیرو کی طرح فلمی انداز میں نوجوان سکائی ڈائیور کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔شیلڈن 4000 فٹ کی بلندی سے کرسٹوفر جونز کی جان بچاتے ہیں جس کے بعد وہ باحفاظت زمین پر لینڈ کرجاتے ہیں۔ واقعے سے متعلق شیلڈن میک فارلین کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی فکر نہیں تھی کہ کرسٹوفر پیراشوٹ کے بغیر زمین سے ٹکرائے گا، لیکن میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا تھا کہ وہ محفوظ رہے۔ اس لیے میں نے دو بار اسے پکڑنے کی کوشش کی جس کے بعد اس کا پیراشوٹ کھولنے میں کامیاب ہو گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *