سعودی وزارت صحت نے عمرہ زائرین کیلئے ہدایت جاری کر دیں

ریاض (پاکستان امیج) سعودی وزارت صحت کی جانب سے عمر ہ زائرین کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

جیونیوز کے مطابق سعودی وزارت صحت نے ’صحت مند زندگی‘ کے عنوان سے مہم کا آغاز کردیا۔وزارت صحت کے مطابق عمرہ زائرین حفاظتی ٹیکے لگوا کر آئیں تاکہ وبائی امراض سے محفوظ رہیں، عمرہ کے سفر سے 10 روز قبل گردن توڑبخارکی ویکسین لگوانا ضروری ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق اس ویکسینیشن سے وبائی مرض سے محفوظ رہنے میں کافی مدد ملتی ہے۔اس کے علاوہ موسمی بخاراورانفلوئینزا سے بچاؤ کی بھی ویکسینیشن پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معمر اور مریض افراد عمرہ روانگی سے 2 ہفتے قبل ویکیسنیشن ضرورکروائیں۔

سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ ویکیسنیشن کروائیں تاکہ صحت مند رہ کر عمرہ آسانی اوریکسوئی سےکرسکیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *