سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ریاض(پاکستان امیج )سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سعودی عرب کے قومی مرکز موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں گرد آلود طوفان کے ساتھ ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہونے کی توقع ہے۔مکہ شہر، الجموم، الکامل، طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرمہ، رنیہ اور تربہ میں بارش کا امکان ہے۔ العلا، العیص، بدر، مدینہ منورہ، خیبر، الحناکیہ، وادی الفرع اور المھد میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ قومی مرکز موسمیات نے کہا کہ تبوک کے علاقے تیما میں درمیانے درجے کی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

مملکت کے دارالحکومت ریاض، حائل، نجران، مشرقی ریجن، شمالی حدود ریجن، الجوف، الباحہ اور جازان کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواں کے ساتھ ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *