سعودی عرب کی نان آئل آمدنی دوسری سہ ماہی میں 40 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

سعودی عرب (پاکستان امیج)سعودی عرب میں نان آئل آمدنی 2025 کی دوسری سہ ماہی میں، گزشتہ برس اسی دورانیے کے مقابلے میں 6.6 فیصد اضافے کے بعد 149.86 بلین سعودی ریال تک پہنچ گئی ہے جو 39.96 بلین ڈالر کے مساوی ہے۔
وزارتِ خزانہ کی چار ماہ کی بجٹ پرفارمنس رپورٹ سے ملنے والے اعدادو شمار کے مطابق، آمدن میں یہ اضافہ ایک اہم مالی سنگِ میل ہے کیونکہ نان آئل آمدن، اب حکومت کے کُل محصولات کا 49.7 فیصد ہے جو گزشتہ برس صرف 40 فیصد تھا۔
تیل سے ہونے والی آمدن اس دورانیے میں 28.76 فیصد کم ہو کر 151.73 بلین سعودی ریال رہی جو ایک سال قبل 213 بلین سعودی ریال تھی۔
سعودی آمدن میں اس فرق کے پیچھے دو بڑے عوامل کارفرما ہیں: ایک مملکت کا وژن 2030 تحت معیشت کو متنوع بنانے پر توانائی صرف کرنا اور دوسرا رضاکارانہ طور پر تیل کی پیداوار میں اوپیک پلس معاہدوں کے ذیل میں کمی کرنا تاکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
نان آئل آمدنی میں اضافے کی بڑی وجہ اشیا اور خدمات پر ٹیکس کا نفاذ تھا جو کُل اضافے کا 50 فیصد یا 74.95 بلین سعودی ریال تک رہا۔
دیگرمحصولات میں 19.26 فیصد شیئر یا 28.9 بلین سعودی ریال کا اضافہ ہوا جن کے پیچھے حکومتی ادارے تھے جن میں سعودی سنٹرل بینک شامل ہے۔
علاوہ ازیں انتظامی فیسوں، پورٹس پر دی جانے والی خدمات، ایڈورٹائزنگ سے ہونے والی آمدن اور جرمانے بھی تیل سے ہٹ کر ہونے والی آمدن میں شامل ہیں۔

دیگر ٹیکسوں میں کارپوریٹ زکوۃ سے 26 بلین سعودی ریال حاصل ہوئے جبکہ آمدن، منافعے اور کیپیٹل گینز ٹیکس کی مد میں 13.73 بلین سعودی ریال جمع ہوئے۔ انٹرنیشنل ٹریڈ اور ٹرانزیکشنز کی مد میں 6.32 بلین سعودی ریال کا اضافہ ہوا۔
سب سے زیادہ فائدہ تھوک اور پرچون سے منسلک تجارت میں ہوا جس میں ریستوران اور ہوٹلوں کا شعبہ بھی شامل ہے جہاں 8.4 فیصد تک اضافہ ہوا۔ ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشنز میں چھ فیصد جبکہ فنانس اور بزنس سروسز میں5.5 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
تیل کے شعبے سے ہٹ کر ہونے والی اس مضبوط پرفارمنس کی دیگر وجوہ میں سیاحت، تفریح، ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبے کی نمو ہے جن کا تعلق وژن 2030 سے ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *