سعودی عرب میں تعینات نئے پاکستانی سفیر نے شہزادہ محمد بن سلمان کوسفارتی اسناد پیش کردیں

جدہ (پاکستان امیج )سعودی عرب میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے نئے تعینات سفیروں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جہاں پاکستان کے سفیر سمیت دیگر ممالک کے سفیروں نے سعودی ولی عہد کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تقریب کے دوران سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے دوسرے ممالک کے سفیروں کے ساتھ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔شہزادہ محمد بن سلمان نے سفیروں کو خوش آمدید کہا اور بطور سفیر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *