سعودی عرب میں المناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

ریاض (پاکستان امیج) سعودی عرب کے مغربی شہر جیزان کے قریب سڑک حادثے میں 9 بھارتی شہری ہلاک، 2 زخمی ہوگئے۔ جبکہ زخمیوں کی فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق حادثہ الرین، وادی الدواسر شاہراہ پر پیش آیا ہے۔ مسافروں کو لے جانے والی دو گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ زخمیوں کو وادی الدواسر اورنیہ جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ مرنے والوں کی لاشوں کو اسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کے مطابق جدہ میں بھارتی قونصل خانے ایکس پیغام میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ، “ہم سعودی عرب کے مغربی علاقے جیزان کے قریب ایک سڑک حادثے میں 9 بھارتی شہریوں کے المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

قونصل خانے نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدہ میں بھارت کا قونصلیٹ جنرل مکمل تعاون فراہم کر رہا ہے اور حکام اور اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *