سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کتنے پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا؟

کراچی(پاکستان امیج) سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 4 ممالک سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ایئرپورٹ ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ سعودی عرب، یو اے ای، ملائیشیا اور عراق سے 24 گھنٹوں میں 63 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، ان افراد کو کراچی پہنچنے پر قانونی کارروائی کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا۔ائیر پورٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ سعودی عرب سے بلیک لسٹ ہونے پر 4 بھکاری یا ہاروب ہونے پر 15 اور زائد المیعاد قیام پر 10 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

اس کے علاوہ ممنوعہ تارکینِ وطن ہونے پر ملائیشیا سے 16 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جب کہ غیر قانونی داخلے اور زائد المیعاد پر عراق سے 11 پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان بھیجا گیا۔یو اے ای سے 4 پاکستانیوں کو بے دخل کر کے پاکستان بھیجا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *