سعودی شہر نجران پر میزائل حملہ، 6 افراد زخمی ہوگئے، محکمہ سول ڈیفنس

سعودی عرب (پاکستان امیج)سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر نجران میں حوثیوں کے میزائل حملے کے نتیجے میں 6 شہری زخمی ہوگئے جبکہ 3 گھروں اور 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

گزشتہ چند ماہ سے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے جواب میں سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے حوثی جنگجووں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

رواں ماہ اکتوبر کے دوران ریاض ایئرپورٹ کو 20 مرتبہ نشانہ بنایا جا چکا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 17 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سعودی سول ڈیفنس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری مختصر بیان میں تازہ واقعے کی تصدیق کی۔ حکام کے مطابق شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوششیں بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

سعودی سول ڈیفنس نے اتوار کی سہ پہر شہر میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا تھا تاہم بعد میں اعلان کیا کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔سول ڈیفنس کے ترجمان کے مطابق ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے طے شدہ طریقہ کار کے تحت اقدامات کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز نجران میں ہی اے ایچ-6 آئی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا جس میں سعودی اتحاد فورس کے 2 ارکان جاں بحق ہو گئے تھے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے شہر جازان میں نیشنل ارلی وارننگ پلیٹ فارم نے ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے ہنگامی وارننگ جاری کی جو بعد ازاں واپس لے لی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *